اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے آج قم میں ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا میں شیعوں کے خلاف دئے گئے جہاد کے فتوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استعماری حکومتیں بھرپور طریقے سے آج تشیع کے مد مقابل کھڑی ہیں لیکن مکتب اہلبیت(ع) سورج کی طرح دنیا کے افق پر چمک رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: انڈونیشیا میں یہ فتویٰ ایسے دور میں دیا جا رہا ہے کہ آج اکیسویں صدی میں انسانی حقوق کا چرچا ہو رہا ہے۔ ایسے دور میں اس طرح کے فتوے دینا عجیب نہیں ہے!؟
آیت اللہ سبحانی نے کہا: اسی انڈونیشیا میں سالہا سال سے عیسائی اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے آرہے ہیں لیکن ان کے خلاف کسی مفتی نے اعلان جہاد نہیں کیا بلکہ اس کے برخلاف شیعوں کے قتل کے فتوے دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲